تعارف

مدرسہ محمودیہ تجوید القرآن

تعلیم و تربیت در حقیقت وہ بیناد ہے جو کشتی حیات کو صحیح رخ دیتی ہے۔ اور جس پر ملک و قوم اور سماج ملت کی عمارت کھڑی ہوتی ہے، اگر اس کی بنیاد سیدھی و صحیح ہو تو اس پر جو دیوار اٹھے گی وہ سیدھی و مستحکم ہوگی ورنہ نہیں، اسی لیے باشعور حضرات کا کہنا ہے کہ تعلیم میں بیک وقت تریاق اور زہر دونوں صفات ہوتی ہیں اس کے ذریعہ جیسا پانی دیا جائے گا ویسے ہی پھل برآمد ہونگے۔
اگر آج کی نسل کے بگاڑ کا جائزہ لیا جائے تو اس میں جہالت کے ساتھ ساتھ غلط تعلیم کا بھی دخل ملے گا، تعلیم کی غیر معمولی اہمیت کے پش نظر اسلام نے جہاں علم وفن کے چراغ روشن کئے ہیں وہیں طالب علم میں خوب سے خوب تر جستجو پر زور دیا ہے، اگر دیکھا جائے تو آج کی نئی نسل ہی پر تمام اتار چڑھاؤ کا دارومدار ہے، جیل جدید کے لوگ

مزید پڑھیں

نماز

نماز اپنے مقرر اوقات میں ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔ نماز ہی جنت کی کنجی ہے

روزہ

روزہ دار کا سونا عبادت اور اسکی خاموشی تسبیح کرنا اور اسکی دعاء قبول اور اسکا عمل مقبول ہوتا ہے

زکوٰۃ

رسول اللّہ ﷺ نے فرمایا : "جو قوم زکوٰۃ سے انکار کرتی ہے اللّہ تعالی اسے بھوک اور قحط میں مبتلا کر دیتا ہے"

حج

جو شخص حج کے لئے چلا پھر راستہ میں فوت ہو گیا۔ اسکے لئے قیامت کے دن تک حج کرنے والے کا اجر لکھا جائےگا

مدرسہ کی

اہم سرگرمیاں

علوم دینیہ

الحمد للّہ شعبۂ اطفال، شعبۂ تحفیظ القرآن، شعبۂ تجوید و قرأت اور دیگر شعبوں میں قیام و طعام کے ساتھ طلبہ کی دینی تعلیم کا بہترین انتظام ہے۔

مزید تفصیل

مڈل اسکول

مدرسہ کے زیر اہتمام راجستھان ایجوکیشن بورٹ سے منظور شدہ ایک مڈل اسکول کا بھی نظم کیا گیا ہے جس میں ہندی، انگلش، جاغرفی و سائنس وغیرہ کی عمدہ تعلیم ہوتی ہے۔

مزید تفصیل

امور رفاہیہ

علوم دینیہ و علوم عصریہ کے ساتھ ساتھ مدرسہ کے زیر اہتمام امت مسلمہ اور مخلوق خداوندی کے لئے موقع بموقع رفاہی امور بھی انجام دئے جاتے ہیں۔

مزید تفصیل
مدرسہ ہذا کے

تعلیمی شعبہ جات

شعبۂ تحفیظ القرآن

یہ شعبہ مدرسہ محمودیہ کا باعظمت شعبہ ہے ،جس میں امسال۰۴طلبہ زیر ِ تعلیم ہےں جنہیں ۳ ماہر اساتذۂ کرام کی خدمات حاصل ہے،درجات ِ حفظ کے طلبہ کے لیے اردو و املاءنویسی لازم ہے،طلبہ کی تقریری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے انجمن تقویت الکلام کا معقول انتظام ہے ۔

شعبۂ تجوید و قرأت

یہ شعبہ مدرسہ محمودیہ کا وہ بنیادی شعبہ ہے جس میں اردواوّل سے لیکر فارسی تک جملہ طلبہ کے لئے تجوید وترتیلاً مشق قرآن کریم لازم ہے جس کے لئے دو ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل ہے ،طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے بزم ِ صوت القرآن کا ہر ہفتہ انعقاد بھی ہوتاہے،اور سالانہ ایک اختتامی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے ،جس کے اندر ماہر و فنّی قراءکرام کو مدعو کیا جاتا ہے اور امسال شعبۂ ہذا میں کل ۸۶ طلبہ شریک رہے۔

شعبۂ دینیات و فارسی

یہ شعبہ مدرسہ ہٰذا کا نایاب شعبہ ہے جس میں امسال ۹۹ طلبہ اپنی تشنگی کو سرد کررہے ہیں ،جنہیں ۵/ اساتذۂ کرام کی خدمات حاصل ہے، درجات ِ دینیات کے لئے درسیات کا مکمل انتظام ہے، اور مطالعہ کے لئے فدائے ملّت لائبریری اور تقریری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے لئے انجمن تقویت الکلام کا معقول نظم ہے ۔

شعبۂ مڈل اسکول

یہ شعبہ مدرسہ ہٰذا کا عصری شعبہ ہے جس میں اطفال سے لیکرفارسی تک کے جملہ طلبہ کے لئے عصری تعلیم ضروری ہے،جس کے لئے سات ماسٹر ان کی خدمات حاصل ہے ،طلبہ کی معلومات میں اضافہ کے لئے ایک لائبریری کا بھی بندوبست ہے،طلبہ کے معیار کو پرکھنے کے لئے اردھوارسک و وارسک امتحان لازم ہے،امسال شعبۂ ہٰذا میں داخلہ لینے والے طلبہ کی تعداد ۱۸۱ہیں ،جو عصری تعلیم سے پروان چڑھ رہے ہیں۔

FCRA / 12AA / 80G

All The Donations Are Exempted Under U/S 80-G Of IT Act VIDE CIT. JAIPUR Certificate No. AAEAM7050P 08/2017-18/S-365/80G

F.C.R.A.

F.C.R.A. (P-2)

12AA

80G

Photo Gallery

Indepandence Day Program

مزید تصاویر

Masjid Of Jamia

مزید تصاویر

Student Before Salah

مزید تصاویر



اپنا قیمتی وقت دینے کے لئے بہت شکریہ