شعبہ جات
مدرسہ ہذا کےتعلیمی شعبہ جات
شعبۂ تحفیظ القرآن
یہ شعبہ مدرسہ محمودیہ کا باعظمت شعبہ ہے ،جس میں امسال ۴۵ طلبہ زیر ِ تعلیم ہےں جنہیں ۳ ماہر اساتذۂ کرام کی خدمات حاصل ہے،درجات ِ حفظ کے طلبہ کے لیے اردو و املاءنویسی لازم ہے،طلبہ کی تقریری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے انجمن تقویت الکلام کا معقول انتظام ہے ۔
شعبۂ تجوید و قرأت
یہ شعبہ مدرسہ محمودیہ کا وہ بنیادی شعبہ ہے جس میں اردواوّل سے لیکر فارسی تک جملہ طلبہ کے لئے تجوید وترتیلاً مشق قرآن کریم لازم ہے جس کے لئے دو ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل ہے ،طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے بزم ِ صوت القرآن کا ہر ہفتہ انعقاد بھی ہوتاہے،اور سالانہ ایک اختتامی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے ،جس کے اندر ماہر و فنّی قراءکرام کو مدعو کیا جاتا ہے اور امسال شعبۂ ہذا میں کل ۸۶ طلبہ شریک رہے۔
شعبۂ دینیات و فارسی
یہ شعبہ مدرسہ ہٰذا کا نایاب شعبہ ہے جس میں امسال ۹۹ طلبہ اپنی تشنگی کو سرد کررہے ہیں ،جنہیں ۵/ اساتذۂ کرام کی خدمات حاصل ہے، درجات ِ دینیات کے لئے درسیات کا مکمل انتظام ہے، اور مطالعہ کے لئے فدائے ملّت لائبریری اور تقریری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے لئے انجمن تقویت الکلام کا معقول نظم ہے ۔
شعبۂ مکاتب
جامعہ محمودیہ نے ۱۴۲۰ھ سے ناخواندہ و پسماندہ علاقے میں مکاتب کا سلسلہ بھی جاری کر رکھا ہے،چنانچہ اس وقت جامعہ کے زیرِ نگرانی کل ۲۰/ مکاتب ہیں،جن میں فی الحال ۶۱۳/ طلبہ و طالبات بنیادی تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔
شعبۂ انگریزی و کمپیوٹر
یہ شعبہ مدرسہ ہٰذا کا وہ لازمی شعبہ ہے جس میں درجہ اطفال سے لیکرفارسی تک جملہ طلبہ کے لئے انگریزی و کمپیوٹر ضروری ہے،جس کے لئے ایک ماہر استاذ کی خدمت حاصل ہے،انگریزی زبان میں طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے لئے Weakly Programm(ہفتہ واری پروگرام)کا انعقاد بھی ہوتاہے اور سالانہ اختتامی پروگرام میں ماہر و فنی لیکچرر کو مدعو کیا جاتاہے اور امسال اس شعبہ میں ۱۳ /طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔
شعبۂ مڈل اسکول
یہ شعبہ مدرسہ ہٰذا کا عصری شعبہ ہے جس میں اطفال سے لیکرفارسی تک کے جملہ طلبہ کے لئے عصری تعلیم ضروری ہے،جس کے لئے سات ماسٹر ان کی خدمات حاصل ہے ،طلبہ کی معلومات میں اضافہ کے لئے ایک لائبریری کا بھی بندوبست ہے،طلبہ کے معیار کو پرکھنے کے لئے اردھوارسک و وارسک امتحان لازم ہے،امسال شعبۂ ہٰذا میں داخلہ لینے والے طلبہ کی تعداد ۱۸۱ہیں ،جو عصری تعلیم سے پروان چڑھ رہے ہیں۔